کاشتکاروں کو پتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کامشورہ

بدھ 17 ستمبر 2025 13:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کوپتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار پودے خشک ہونے پر ان کو الٹالٹاکر جھاڑ لیں اور یہ عمل وقفے وقفے سے دو سے تین مرتبہ مکمل کرنے کے بعد بیج کو الگ کر لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بیج کو د و سے تین روز تک خشک کرلیناچاہیے تاکہ اس میں 8یا 10 فیصد سے زائد نمی نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ صاف کردہ پیداوار کو ذخیرہ کرنے سمیت منڈی میں فروخت بھی کیاجاسکتاہے۔