فیصل آباد، کاشتکاروں کو برسیم، لوسرن، اگیتی جئی کی کاشت ستمبر میں مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 17 ستمبر 2025 13:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ربیع کے چارے کی کاشت فوری طور پر شروع کرکے ستمبر میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمد نے بتایاکہ کاشتکار موسم سرماکے سبز چارے ، برسیم، لوسرن، اگیتی جئی کی کاشت ستمبر میں مکمل کرلیں تاکہ بہتر فصل کا حصول ممکن اور موسم سرما میں جانوروں کی سبز چارہ کی ضروریات کو پوراکرنے میں مدد مل سکے نیز ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے زخیز زمین کا انتخاب کریں تاکہ کاشتکار بہتر انداز میں مالی فائدہ بھی حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں۔

ربیع کے چارے کی کاشت کےلئے زمین میں 3سے 4 مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر اسے اچھی طرح نرم و بھربھری کر لیں جس میں گوبر کی گلی سڑی کھاد 12سے15 گڈے فی ایکڑ ڈالنے سے بھی بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر گوبر کی کھاد دستیاب نہ ہو تو 2بوری ڈی اے پی کھاد فی ایکڑ بھی ڈالی جا سکتی ہے۔اس سلسلہ میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :