Live Updates

میلسی دانش گرلز سکول ٹبہ سلطان پور میں یومِ تاسیس کی پروقار تقریب

بدھ 17 ستمبر 2025 12:52

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) دانش گرلز سکول ٹبہ سلطان پور میں پانچویں یومِ تاسیس کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکول ایک بہترین تعلیمی درسگاہ ہے جو قوم کے معمار تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول نے قلیل عرصے میں تعلیمی معیار اور ہم نصابی سرگرمیوں کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور معیاری تعلیم و تربیت فراہم کر کے طلباء کی نصابی، اخلاقی اور سماجی تربیت میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے موجودہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس سال توقع سے زیادہ بارشوں اور سیلاب نے نقصان پہنچایا ہے، جس کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلباء اور اساتذہ کو شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ناگزیر ہے، اور بچوں کو بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے اختتام پر اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز سے نوازا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے کمنٹس بک میں اپنے تاثرات بھی درج کیے اور سکول انتظامیہ کو شاندار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :