کاشتکاروں کوجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے دھوپ میں سپرے کرنے کا مشورہ

بدھ 17 ستمبر 2025 13:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو اپنی فصلات سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے اچھی طرح نکلی ہوئی دھوپ میں سپرے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسرار ارشد نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی کاشت کاعمل بھی بروقت مکمل کرلیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جانب خصوصی توجہ مبذول کریں۔

انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیاں جہاں پانی، کھادوں، سپرے کانقصان کرتی ہیں وہیں اس سے فصل کی پیداواری شرح بھی 40 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ زرعی اجناس کی بہتر پیداوار معیشت کی مضبوطی کیلئے اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہے لہٰذا گندم سمیت دیگر اجناس کی کاشت میں جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں تاکہ انہیں مالی منافع حاصل ہونے سمیت ملک و قوم کو بھی اس کے ثمرات سے مستفید کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :