مالٹے، گریپ فروٹس، سیڈلیس کنوکی تیزی سے افزائش نسل بذریعہ پیوند کاری بھی ممکن ہے،ماہرین اثمار جامعہ زرعیہ

بدھ 17 ستمبر 2025 17:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اثمار نے کہا ہے کہ باغبانوں کو چاہیے کہ وہ ترشاوہ پھلوں کونائٹروجن کھاد کی تیسری قسط رواں ہفتہ کے دوران ڈال دیں کیونکہ ستمبر کے اواخر میں ترشاوہ پھل کی بڑھوتری کا عمل تیزی سے جاری ہوتاہے اور نئے شگوفے بھی پھوٹتے ہیں اسلئے کھاد ڈالنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے اور کچے گلے بھی ختم کردیئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترشاوہ پودوں کی افزائش نسل زیادہ تر نباتاتی طریقوں سے کی جاتی ہے کیونکہ اس طرح پودے جلد بار آور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ روٹ سٹاک کاپھل جب برداشت کے قریب ہوتاہے تو اسے توڑ کرکسی خاص جگہ پر اکٹھا کرلینا چاہیے اور بعد ازاں تیز چاقوسے گولائی میں اس طرح چک لگائی جائے کہ چاقو پھل کے چھلکے تک ہی محدود رہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح گودے سے بیج نکال کر بہتر استعمال میں لایا جاسکتاہے جبکہ نرسری ابتدائی مراحل میں مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتی ہے لہٰذا بیج بونے کا عمل ستمبرکے آخر تک مکمل کرلیا جائے تاہم اسے فروری میں بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :