یورپی وزرائے خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، اقوامِ متحدہ کی پابندیوں پر بات چیت متوقع

بدھ 17 ستمبر 2025 14:21

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ بدھ کی صبح ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ویڈیو کال پر بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق اس رابطے کا مقصد ایران پر اقوام متحدہ کی ممکنہ دوبارہ پابندیوں سے متعلق تبادلہ خیال اور تہران کو دی گئی شرائط کی یاد دہانی ہے، جن کی بنیاد پر ان پابندیوں کو مؤخر کیا جا سکتا ہے۔یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے اور علاقائی کشیدگی کے تناظر میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔