ایبٹ آباد،کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں جاں بحق ، بیٹا زخمی

بدھ 17 ستمبر 2025 15:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ایبٹ آباد میں مدنی جنازہ گاہ سہلڈ کے قریب کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقہ سلہڈ جنازہ گاہ کے قریب 51 سالہ خاتون زیب النسا اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ اس دوران کوسٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ماں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے کوسٹر تحویل میں لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔