چیف انجنیئر روڈ نصیر آباد ڈویژن بشیر احمد ناصرنے کشمور روڈ فیز ون اور ٹو کا دورہ کیا

بدھ 17 ستمبر 2025 15:11

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) چیف انجنیئر روڈ نصیر آباد ڈویژن بشیر احمد ناصرنے کشمور روڈ فیز ون اور ٹو کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ڈی ظفر علی خان کھوسہ، پی ڈی جھانگیر خان کھوسہ ،ڈی پی ڈی فدا حسین کھوسہ اور ارسلان خان رند ،نادر علی پنہور ایس ڈی او دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسی موقع پر چیف انجینئر کو فدا حسین کھوسہ نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں روڈ کا کام شروع کیا جو تیزی سے جاری ہے اور پانی کا چھڑکاؤ کرکے مظبوطی سے کام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

باقی فیز ون کے بارے کہا کہ ہر حال میں اپنا حصہ جو بیس کلومیٹر ہے اور اس پر کام کر رہے ہیں انشاء اللہ معیاری اور معیاد پوری ہونے تک مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف انجنیئر نے کہا کہ کام میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی لیکں ٹھیکیداروں کوہدایت کیجاتی ہے کہ کام کو معیاری بنانے کی کوشش کریں، اگر آپ کو دشواری ہو تو مجھے بتائیں تاکہ محکمہ سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔\378

متعلقہ عنوان :