کھاریاں،پولیس تھانہ سٹی کی بڑی کاروائی گھر میں چوری کی واردات کرنے کے جرم میں 2 ملزمان گرفتار3

بدھ 17 ستمبر 2025 14:43

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)پولیس تھانہ سٹی کی بڑی کاروائی گھر میں چوری کی واردات کرنے کے جرم میں 2 ملزمان گرفتار3 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی رقم مبلغ اڑھائی لاکھ روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 2عدد پسٹل ہائے 30بور برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او رانا عمر فاروق صاحب کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل ل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی لالہ موسی سرکل پولیس کی چوروں اور ڈکیتوں کیخلاف کاروائی جاری ہے۔

سید بلال نعیم SI ایس ایچ او تھانہ سٹی نے انصر قبال Asiاور باقی پولیس ٹیم کے ہمراہ چوروں اور ڈکیتوں کیخلاف جاری آپریشن کیدوران شہری کے گھرمیں چوری کی واردات کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار لیا۔چند ماہ قبل علاقہ تھانہ کے محلہ آزاد کالونی میں چوری کی ایک واردات ہوئی جس پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے انتہائی قلیل وقت میں پیشہ وارانہ تفتیشی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئے چوری کی واردات کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے مال مسروقہ 3 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی رقم مبلغ اڑھائی لاکھ روپے برآمد کرلی۔

گرفتار ملزمان میں 1علی رضا ولد طارق محمود 2 فیضان ولد قیصر اقبال سکنائے مدینہ کالونی لالہ موسی شامل ہیں۔دوران تفتیش گرفتارملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فیملی کی غیر موجودگی میں چھت کے راستے گھر میں داخل ہو کر چوری کی واردات کی تھی۔