ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی کا استور کے بالائی علاقوں کا دورہ

بدھ 17 ستمبر 2025 14:59

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی نے تحصیل شونٹر کے بالائی علاقوں کا دورہ کیا اور حل طلب مسائل کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر استور نے گاؤں چھوگام میں فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ کا جائزہ لیا اوراس موقع پر فریقین کی موجودگی میں اپنا فیصلہ صادر فرمایا اور مسئلے کو ختم کیا۔

(جاری ہے)

ااس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے ٹھیکدار کو سختی سے ہدایت دی کہ استور ویلی سڑک گوری کوٹ تا شونٹر سیکشن میں کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر استور نے گاؤں رٹو کا دورہ کیا اور ہائی سکول کی عمارت کی تعمیر کے لیے درکار اراضی پر پیدا شدہ ایشو کا جائزہ لیا اور فریقین کے موجودگی میں اپنا فیصلہ صادر فرما کر متعلقہ ٹھیکدار کو ہدایت کی کہ وہ کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام شروع کریں اس کے علاوہ

متعلقہ عنوان :