تھانہ حیات آباد پولیس کی کارروائی ، مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

بدھ 17 ستمبر 2025 15:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) تھانہ حیات آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ و منشیات برآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

تر جمان کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او حیات آباد محمد جنید کھرل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جن میں اسلحہ سمگلنگ، منشیات سمگلنگ، شراب سمیت دیگر مختلف جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ،کارروائیاں تھانہ حیات آباد کے علاقہ کارخانوں پھاٹک، باغ ناران چوک سمیت حیات آباد کے مختلف سیکٹرز میں عمل میں لائی گئیں۔

اس دوران ملزمان کے قبضے سے 11 پستول، 4 کلو سے زائد چرس، دو بوتل شراب سمیت متعدد میگزینز اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں ،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ، منشیات سمگلنگ، شراب سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :