جدید سیمولیٹر مشین کی بدولت نوجوان محفوظ ڈرائیونگ کی عملی تربیت حاصل کریں گے، ڈی پی او بھکر

بدھ 17 ستمبر 2025 15:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے ڈرائیونگ سکول بھکر میں جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر مشین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عدنان علی انور سمیت ڈرائیونگ سکول کے سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بھکر نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید سیمولیٹر مشین کی بدولت نوجوان محفوظ ڈرائیونگ کی عملی تربیت حاصل کریں گے، جس سے ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہوگی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کا شعور بڑھے گا۔

اس موقع پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے کامیاب طلباء میں ڈی پی او بھکر نے سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ نہ صرف اپنی جان کی حفاظت ہے بلکہ دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔بھکر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور بہتر ٹریفک نظام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔\378

متعلقہ عنوان :