پولیس تھانہ سٹی بھکر کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، چار جرائم پیشہ ملزمان گرفتار

بدھ 17 ستمبر 2025 16:33

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) تھانہ سٹی بھکر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن میں بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرکے 04 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او صدر بھکر منصور احمد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر انسپکٹر خلاص خان ہمراہ طارق عرفان سب انسپکٹر اور ٹیم نے منشیات پینے پلانے والوں اور خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کر کے شراب کے 03 ملزمان سے 310 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ شراب فروشوں میں مختیار حسین عرف بالا بلوچ ، فہیم قریشی محلہ عالم آباد اور غلام عباس شامل ہیں، چرس کی مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان میں ملزم ارشد گرفتار جسکے قبضے سے 250 گرام چرس برآمدکردی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :