کاشتکار بند گوبھی کی پنیری کی کاشت اکتوبر تك مکمل کرلیں،محکمہ زراعت

بدھ 17 ستمبر 2025 17:23

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محكمہ زراعت(توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کاشتکار بند گوبھی کی پنیری کی کاشت اکتوبر تك مکمل کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے ایک اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے كہا ہے كہ بند گوبھی كی پنیری كی كاشت اسی مہینے كے آخر تك مكمل کر لی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پنیری لگانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ زرخیز میرہ زمین جس میں نامیاتی مادہ زیادہ مقدار میں ہو اور پانی کا نکاس بھی بہتر ہو،کھیت میں 75سینٹی میٹر کے فاصلے پر کھلییاں بنا کر ایک طرف 45 سینٹی میٹر کے فاصلے پر کھڑے پانی میں صحت مند پودے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ نائٹروجن 45کلو گرام ،فاسفورس 25کلو گرام اور پوٹاش 35کلو گرام فی ایکڑ ڈالیں تاکہ فصل سے زیادہ منافع حاصل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :