سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار

بدھ 17 ستمبر 2025 17:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کرکے چرس ، شراب ،آئس اورغیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ندیم سے610 گرام چرس ،70 گرام آئس ، احمد سے پسٹل30 بور، بدر سے پسٹل30 بور، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے مدثر سے 540 گرام چرس ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے حیات سے120 گرام چرس ، تھانہ میانی پولیس نے ندیم سے 260 گرام چرس، قدیر سے پسٹل30 بور، تھانہ پھلروان پولیس نے عاقب سے شراب 20 لیٹر، تھانہ جھاوریاں پولیس نے زاہد سے پسٹل30بور اور تھانہ کوٹ مومن پولیس نے محسن سے پسٹل9 ایم ایم برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :