بھارت، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ سے17 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ ہوگئے

بدھ 17 ستمبر 2025 17:28

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں طوفانی بارشوں اور کلائوڈ برسٹ کے باعث آنے والے فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ سے17 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق بدھ کو سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ریاستی دارالحکومت دہرہ دون ہے۔حکام نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :