قدرتی وسائل بلوچستان کا قیمتی سرمایہ ہیں جس سے نہ صرف مقامی ترقی بلکہ قومی معیشت کو بھی تقویت دی جا سکتی ہے،کمشنر لورالائی

بدھ 17 ستمبر 2025 17:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ کی زیر صدارت محکمہ مائنز و منرلز کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر مائنز کفایت اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد، انسپکٹر عبدالرشید سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ کے افسران نے کمشنر کو معدنیات سے متعلق جاری سرگرمیوں، لائسنسنگ، کان کنی کے ضوابط، رائلٹی کی وصولی اور ریونیو میں اضافہ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی وسائل بلوچستان کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں موثر حکمتِ عملی کے تحت استعمال میں لا کر نہ صرف مقامی ترقی ممکن ہے بلکہ قومی معیشت کو بھی تقویت دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معدنیات ایک قدرتی خزانہ ہوتا ہے۔لورالائی ڈویژن قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جس میں کوئلہ ماربل و دیگر قیمتی پتھر شامل ہیں جو لاکھوں لوگوں کی روزگار کا ذریعہ ہیں یہ ملک کے مختلف بڑے شہروں کو سپلائی ہوتا ہے۔

کمشنر نے کہاکہ جہاں بزنس ہوتا ہے وہاں سرمایہ ہوتا ہے انہوں لیبر سیفٹی پر توجہ دینے کی ہدا یت کی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے محکمہ مائنز کے عملے پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی کان کنی کی روک تھام، لائسنس یافتہ کان کنوں کی نگرانی، اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور ایمانداری سے ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :