ڈپٹی کمشنر کیچ سے بلوچستان اکیڈمی تربت کے وفد کی نومنتخب چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد کی قیادت میں ملاقات

بدھ 17 ستمبر 2025 17:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے بلوچستان اکیڈمی تربت کے وفد نے نومنتخب چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں نومنتخب جنرل سیکریٹری مقبول ناصر اور اکیڈمی کے سابق چیئرمین و ایگزیکٹیو باڈی کے رکن عبید شاد بھی شامل تھے ملاقات کے دوران جنرل سیکریٹری مقبول ناصر نے ڈپٹی کمشنر کو بلوچی زبان کے شعری سرمایہ "میراث" کی ادبی و ثقافتی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بلوچستان اکیڈمی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی زبان و ادب کی خدمت دراصل ہماری اجتماعی شناخت کی حفاظت ہے۔ انہوں نے اکیڈمی کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے نومنتخب چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور نیک تمناو ں کا اظہار کیا۔ بعدازاں ڈاکٹر غفور شاد نے بلوچی شاعری کے اس عظیم ذخیرے پر مشتمل "میراث" کی دو جلدیں بطور تحفہ ڈپٹی کمشنر کیچ کو پیش کیں، جسے انہوں نے ادب کے فروغ کے لیے ایک قیمتی قدم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :