وہاڑی میں سکول وینز اور رکشوں کی اوورلوڈنگ، کالے شیشوں اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

بدھ 17 ستمبر 2025 17:29

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد افضل کی ہدایت پر انچارج ٹریفک آفیسر بورے والا انسپکٹر ملک سلیم سکندر نے سکول گاڑیوں اور رکشوں میں بچوں کی اوورلوڈنگ اور گاڑیوں پر کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران 100 سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور سرکل بورے والا میں 83 ڈرائیورز کے چالان کیے گئے۔

انسپکٹر ملک سلیم سکندر نے کہا کہ بچوں کی حفاظت اور ان کی جان نہایت قیمتی ہے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبردار کیا کہ رکشوں اور وینز میں گنجائش سے زیادہ بچوں کو بٹھانے کے باعث سنگین حادثات رونما ہو سکتے ہیں جس سے قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں، اس لیے اوورلوڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ گاڑیوں پر کالے پیپرز لگانا بھی غیر قانونی ہے، شہری قانون کی پاسداری کریں۔

بعد ازاں انہوں نے میونسپل کمیٹی کے ہمراہ گول چوک اور ملحقہ بازاروں میں بلاامتیاز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جہاں ناجائز قابضین سے ترپالیں، سامان اور غیر قانونی ڈھانچے ہٹوا دیے گئے، سامان قبضہ میں لے لیا گیا اور قابضین کو وارننگ بھی جاری کی گئی تاکہ بازار کشادہ ہوں اور شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت مل سکے۔\378

متعلقہ عنوان :