ضلعی انتظامیہ کا گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2200من گندم برآمد

بدھ 17 ستمبر 2025 17:29

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ کا گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2200من گندم برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر رائے فیصل عمران نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ عارفوالا کے مختلف مقامات ٹکا کالونی،نئی غلہ منڈی اور51/SPمیں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2200 من گندم ذخیرہ شدہ برآمد کرکے محکمہ خوراک کے حوالے کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائے فیصل عمران نے بتایا کہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والے کسی بھی فرد کو معاف نہیں کیا جائیگا، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیازکارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔\378