پشتون کلچر ڈے 23ستمبر کو منایا جائے گا

بدھ 17 ستمبر 2025 23:14

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) پشتون کلچر ڈے 23ستمبر کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جہانیاں کے پشتون علاقوں سمیت مختلف شہروں اور علاقوں میں ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا پشتون نوجوانوں روایتی پگڑیاں باندھ کر تقریبات میں شرکت کریں گے اس موقع پر مختلف سٹالز بھی لگائے جائیں گے جن میں اُن ثقافتی اشیاء کو رکھا جائے گا جن کا استعمال اب ختم ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

تقریبات میں پشتون کلچر کے مختلف رنگ نمایاں کیے جائیں گے جن میں کشیدہ کاری سے مزین پوشاک، شادی بیاہ کے موقع پر استعمال ہونے والے خصوصی زیورات، خوراک، رہن سہن، ملبوسات، روایتی رقص شامل ہوں گے۔پشتون کلچر ڈے ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے،پشتون کلچرڈے نہ صرف رسم و رواج کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے بلکہ اتحاد، امن اور اپنی شناخت پر فخر کرنے کا پیغام بھی دیتا ہے ، پشتون ثقافت بہت کم دوسری ثقافتوں سے اثر انداز ہوئی اورپشتون ثقافت ان چند ثقافتوں میں سے ہے جو زیادہ تر اپنی اصل حالت میں برقرار ہے پشتون کلچرڈے درحقیقت پشتون قوم کے بھرپور ثقافتی ورثے، روایات اور اقدار کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے پشتونوں کی مہمان نوازی، بہادری اور اجتماعی خدمت کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :