تعلیمی بورڈ سرگودھا کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سالانہ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان

بدھ 17 ستمبر 2025 18:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھانے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔ رول نمبر 400517 ہما عابد نے 1146 نمبر حاصل کرکے پہلی، رول نمبر 409708 ایلاف سرور اور رول نمبر 421826 عدن علی نے 1144 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ رول نمبر 401432 عائشہ ضیاءنے 1143 نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری میڈیکل بوائز میں رول نمبر 409194 محمد سعاد یوسف نے 1141 نمبر لے کر پہلی, رول نمبر 408886 حافظ محمد ابراہیم نثار نے 1139نمبر لے کر دوسری جبکہ رول نمبر 404059 محمد سالار رفیق خان نے 1132 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل طالبات میں رول نمبر400517 ہما عابد نے 1146 نمبر لے کر پہلی, رول نمبر 409708 الفا سرور نے 1144 نمبر لے کر دوسری اور رول نمبر 401432 عائشہ ضیا نے 1143 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پری انجینئرنگ بوائز، رول نمبر 412094 محمد بلال نے 1121 نمبر لے کر پہلی, رول نمبر 410492 اعلیان رضا نے 1115 نمبر لے کر دوسری جبکہ رول نمبر 412092 محمد ریان ذوالفقار نے 1121 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ گرلز، رول نمبر 41001 مدثرہ فاطمہ نے 1141 نمبر لے کر پہلی رول نمبر, رول نمبر 411833 ونیزہ وسیم نے 1121 نمبر لے کر دوسری جبکہ رول نمبر 410247 ہمیرا حیات نے 1191 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل سائنس بوائز, میں رول نمبر 421826 عدنان علی نے 1144 نمبر کے ساتھ پہلی, رول نمبر 422123 علی حسن نے 1129 نمبر کے ساتھ دوسری اور رول نمبر 419096 محمد عبداللہ نے 1117 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل سائنس گرلز, رول نمبر 420364 ایمان فاطمہ نے 1136 نمبر کے ساتھ پہلی رول نمبر 418898 کرن نثار نے ایک 1126 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ رول نمبر 420667 حنا محمود نے 1118 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہیو نیٹی اینڈ اسلامک سٹڈیز بوائز میں رول نمبر 438188 سجاد حسین 1120 نمبر کے ساتھ فرسٹ ,رول نمبر 438189 وقاص خان 1102 نمبر کے ساتھ سیکنڈ اور رول نمبر 444521 شمیل خوشی تارڑ 1060 نمبر کے ساتھ تھرڈ رہے۔ہیومینٹیز اینڈ اسلامک سٹڈیز گرلز' رول نمبر 438560 پاکیزہ آصف نے 1121 نمبر کے ساتھ پہلی، رول نمبر 443869 زویا فاروق 1116 نمبر کے ساتھ دوم جبکہ رول نمبر 443984 زینب اور رول نمبر 444176 اربیہ خرم 1105 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

سیکرٹری بورڈ ابو الحسن نقوی نے کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی کے ہمراہ ایک سادہ تقریب میں پوزیشن ہولڈرز کا باضابطہ اعلان کیا۔ امتحان میں کل 50 ہزار 982 امیدواروں نے شرکت کی۔ضلع سرگودہا سے 25 ہزار 679، ضلع میانوالی سے 8 ہزار 807 ضلع خوشاب سے 7 ہزار 503 اور ضلع بھکر سے 8 ہزار 993 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ امتحان میں 21 ہزار 641 طلبہ جبکہ 29 ہزار 341 طالبات شریک ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :