23 سالہ میکسیکن انفلوئنسرلاپتہ ہونے کے پراسرارطورپرہلاک

بدھ 17 ستمبر 2025 20:11

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) میکسیکو کی معروف فیشن انفلوئنسر اور ٹک ٹاک اسٹار ماریان اِزاگیرے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے بعد انتقال کرگئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماریان اِزاگیرے چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھیں۔

(جاری ہے)

پانچ دن بعد ریاست مشیواکان کے شہر موریلیا کے ایک ہوٹل سے خراب حالت بازیاب ہوئی تھیں انہیں بازیابی کے بعد طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکیں۔پولیس کے مطابق 23 سالہ ماریان یکم ستمبر کو لاپتہ ہوئی تھیں بازیابی کے وقت ٹک ٹاکر انتہائی نازک حالت میں تھیں اور انہیں دماغی مفلوجی کا سامنا تھا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔

متعلقہ عنوان :