ٓڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا

بدھ 17 ستمبر 2025 20:20

W زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین،ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر اصغر علی،ڈی او ای فیمیل میمونہ فہیم، ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالمالک تاج،ڈی ڈی او غلام رسول کاکڑ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ، ،ڈی ڈی اوزیارت فیمیل فرزانہ ارباب،ڈی ڈی او فیمیل سنجاوی فرزانہ کلثوم،ڈی ڈی او نقیب اللہ یونیسف کے نمائندے فدا حسین پانیزئی مینیجر آر ٹی ایس ایم توقیر احمدنے شرکت کی اجلاس میں تمام ڈی ڈی اوز نے رپورٹ پیش کیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان نے کہا تمام کلسٹر ہیڈز کی الگ میٹنگ رکھیں گے جس میں ان سے کلسٹر کے بارے میں پوچھا جائے گاجس میں اگر کسی کلسٹر نے فیڈنگ اسکولوں کے کلسٹر میں کوتاہی کی تھی تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گا،انہوں نے کہا کہ پورے ڈسٹرکٹ میں عوضی ٹیچر رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر کسی نے ٹیچر نے اپنی جگہ عوضی رکھا تواس کونوکری سے برخاست کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسران تمام اسکولوں کی وزٹ اور ان کی مانیٹرنگ کریں غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں معیاری تعلیم کوفروغ دیکر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :