۳ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

بدھ 17 ستمبر 2025 20:20

خ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹرانجم بلوچ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرنصراللہ لانگو DSM پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمداقبال نورزئی انچارج آرایچ سی مندے حاجی ڈاکٹر منور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عبدالفتاح فارماسسٹ ڈاکٹرمحمدطاہر ڈاکٹر وسیم لانگو ڈسٹرکٹ ٹی بی کوارڈینیٹر ڈاکٹرمحمدیعقوب زہری ایکسین بی اینڈ آر نیاز احمد بنگلزئی ایس ڈی او نوید احمد ہیڈ کلرک بی اینڈ آر حاجی محمد حنیف مینگل ٹھیکیدار ماسٹر عبدالمالک نیچاری پاپولیشن آفیسر محمداعظم سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ او آفس رضوان حیدر نے شرکت کی اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی حاضریاں ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی کمی ڈاکٹروں کی ٹرانسفرپوسٹنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بی ایچ یوز میں ایمبولینسز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی اور دیگر امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ٹیچنگ ہسپتال میں کوویڈ 19 کے نئے تعمیر شدہ مختلف شعبہ جات کے عمارتوں کو ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ڈپٹی کمشنرجمیل بلوچ نے کہاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مندہونا ضروری ہے ڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف اپنے جائے تعیناتیوں پر حاضری یقینی بنائیں غفلت اور لاپروائی قابل قبول نہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہم سب کی زمداری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت قلات سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی صحت کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگی

متعلقہ عنوان :