فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری

بدھ 17 ستمبر 2025 20:20

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)پیرس کے میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری ہو گیا، فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے چور قیمتی سوناچرا کر لے گئے۔چوری ہونے والے اس سونے کی مالیت تقریباً 6 لاکھ یورو (7 لاکھ ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

میوزیم حکام کے مطابق چوری شدہ سونا قومی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے جس کی اصل اہمیت ناقابلِ پیمائش ہے۔رپورٹ کے مطابق چوروں نے اینگل گرائنڈر اور بلو ٹارچ کے ذریعے عمارت میں داخل ہو کر قیمتی نمونے چرا لیے۔جولائی میں ہونے والے سائبر حملے کی وجہ سے میوزیم کا سیکیورٹی نظام غیر فعال ہو گیا تھا، حکام کے مطابق چور اس کمزوری سے واقف تھے۔

متعلقہ عنوان :