لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

بدھ 17 ستمبر 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کے حوالے سے تقریب لاہور بورڈ میں منعقد ہوئی۔سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے ناموں کا اعلان کیا ۔

رولنمبر 509155خدیجہ طاہرہ نے1159 نمبرحاصل کر کے لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن ، رو ل نمبر 518671ملیحہ خان نے 1157نمبر لیکر دوسری پوزیشن جبکہ تیسری پوزیشن 3طلبہ نے حاصل کی جس میں سے رولنمبر 501945حرم عرفان ، 533885محمد تنویل احمد اور رولنمبر 537665محمد شعبان نے حاصل کی ،جنہوں نے 1156نمبرز حاصل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

پری میڈیکل گروپ لڑکوں میں پہلی پوزیشن دو لڑکوں نے حاصل کی جس میں رولنمبر 537665اور دوسرا 533885 جنہوں نے 1156 نمبرز جبکہ دوسری پوزیشن رولنمبر 536773 نے 1154ا نمبر کے ساتھ ا ور تیسری پوزیشن رولنمبر 537500نے 1153نمبر لے کر حاصل کی۔

پری میڈیکل گروپ لڑکیوں میں پہلی پوزیشن خدیجہ رولنمبر 509155نے 1159نمبر جبکہ دوسری پوزیشن ملیحہ رولنمبر 51867نے 1157نمبر اور تیسری پوزیشن حرم عرفان رولنمبر501945نے 1156نمبر لے کر حاصل کی ۔پری انجینئرنگ گروپ لڑکوں میں پہلی پوزیشن محمد سبحانی رولنمبر 549915 نے 1150نمبر جبکہ دوسری پوزیشن محمد ریحان رولنمبر 548791نے 1137نمبر اور تیسری پوزیشن 548525رولنمبرنے 1135نمبر لے کر حاصل کی۔

پری انجینئرنگ گروپ لڑکیوں میں پہلی پوزیشن رولنمبر542210نے 1155نمبر جبکہ دوسری پوزیشن رولنمبر 542183نے 1140نمبر اور تیسری پوزیشن 544271رولنمبر نے 1132نمبر لے کر حاصل کی ۔جنرل سائنس گروپ لڑکوں میں پہلی پوزیشن رولنمبر 594276نے 1136نمبر جبکہ دوسری پوزیشن رولنمبر 611958 نے 1134نمبر ،دوسرالڑکا رولنمبر 601829نے بھی 1134اور تیسری پوزیشن 598709رولنمبر ،دوسرالڑکا 598709نے بھی 1130نمبر لے کر حاصل کی۔

جنرل سائنس گروپ لڑکیوں میں پہلی پوزیشن رولنمبر 560992نے 1138نمبر جبکہ دوسری پوزیشن میں دو رولنمبر 557840اور 557594نے 1133نمبر اور تیسری پوزیشن رولنمبر 564410نے 1131نمبرلے کر حاصل کی۔کامرس گروپ لڑکوں میں پہلی پوزیشن رولنمبر 622790نے 1107نمبر جبکہ دوسری پوزیشن 626226رولنمبر1098نمبر اور تیسری پوزیشن رولنمبر 625737نے 1096نمبر لے کر حاصل کی۔کامرس گروپ لڑکیوں میں پہلی پوزیشن رولنمبر 617727نے 1100نمبر جبکہ دوسری پوزیشن رولنمبر 617777نے 1089نمبر اور تیسری پوزیشن رولنمبر 617652نے 1088نمبر لے کر حاصل کی۔

آرٹس گروپ میں لڑکوں میں پہلی پوزیشن رولنمبر 688528نے 1110نمبر جبکہ دوسری پوزیشن رولنمبر 685219نے 1084نمبر اور تیسری پوزیشن رولنمبر 688141نے 1060 نمبر لے کر حاصل کی۔آرٹس گروپ لڑکیوں میں پہلی پوزیشن رولنمبر 659219نے 1098نمبر جبکہ دوسری پوزیشن رولنمبر 631129نے 1090نمبر اور تیسری پوزیشن رولنمبر 632785نے 1084نمبر لے کر حاصل کی۔پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران اور ان کے والدین اور اساتذہ کو سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے مبارک باد پیش کی ۔

پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے اعزاز میں (کل )بروز جمعرات مورخہ 18ستمبر 2025بوقت 10 بجے پروقار تقریب منعقد ہوگی ، جس میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔