راولپنڈی کی مقامی عدالتوں میں تین منشیات فروشوں کو مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا

بدھ 17 ستمبر 2025 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) راولپنڈی کی مقامی عدالتوں نے تین منشیات فروشوں کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں سنادیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے مجرم شاہ زیب عباس کو 15 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، اسے تھانہ صادق آباد پولیس نے جولائی 2024 میں 5 کلو 500 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ مجرم محمد وصال کو 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، اسے تھانہ رتہ امرال پولیس نے مارچ 2025 میں 1 کلو 400 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ اسی طرح مجرم ظاہر شاہ کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، اسے تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اپریل 2025 میں 1 کلو 480 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :