سی پی او فیصل آباد کا گھنٹہ گھر میں کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 17 ستمبر 2025 21:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سی پی او فیصل آباد کی گھنٹہ گھر میں کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر داد رسی کے احکامات جاری کئے۔ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے گھنٹہ گھر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ایس پی لائل پور ڈویژن ،سی ٹی او،ڈی ایس پی سول لائن ،ڈی ایس پی کوتوالی اوردیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سی پی او فیصل آباد نےکھلی کچہری میں آنے والے تمام شہریوں کے فرداً فرداً مسائل سنے۔

(جاری ہے)

شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔ سی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو فوری انصاف مہیا کرنا ہے۔سائلین کی درخواستوں پر فی الفور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔کھلی کچہری میں تھانہ کوتوالی کے مقدمہ میں برآمد شدہ 98 لاکھ مالیت کی ریکوری بھی مالکان کے حوالے کی گئی۔مدعی مقدمہ و اہلیان علاقہ نے پولیس کی خدمات پر شکریہ ادا کیا اور خدمات کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مال وجان کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :