صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 16ارب روپے کے فنڈز منظور

بدھ 17 ستمبر 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 30ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 16ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رئوف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں لائیو سٹاک کی پیداوار بڑھانے کے لیے سی ایم پنجاب ہرڑٹرانسفارمیشن پروگرام کے لیے 5ارب 69کروڑ روپے، سی ایم لائیو سٹاک کارڈ کے لیے 3ارب 40کروڑ ، لاہور میوزیم کی بحالی بہتری اور اپ گریڈیشن کے ماسٹر پلان کیلئے 3ارب 69کروڑ ، جنوبی پنجاب میں دیہاتی خواتین کو لائیو سٹاک ایسٹس ٹرانسفر پروگرام کے لیے 2ارب روپے ، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ہیڈ افس کی تعمیر کے لیے50کروڑ ، پنجاب کے ٹرچری کیئر ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک ارب کے فنڈزکی منظوری شامل ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں پنجاب کلائمیٹ رزیلینٹ اینڈ لو کاربن ایگریکلچر میکنزم پروجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ یہ منصوبہ حتمی منظوری کیلئے سی ڈی ڈبلیو پی کو بھیجا جائے گا ۔ اجلاس میں مری کے ٹی بی سینٹوریم کو 350بیڈز کے جنرل ہسپتال میں تبدیلی کے پروگرام کے پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :