ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 17 ستمبر 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسر اصغر علی،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آء نثارا حمدترین،ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین،،پی پی ایچ آئی افسر ریحان کاکڑ،ایم این ای ای پی آئی ممتاز عالم خان،ڈی ایس وی ای پی آئی پار الدین نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ صحت کو فعال کرنے کے لیے مختلف فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ تمام ڈاکٹرزاور سٹاف ہسپتالوں میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اورمریضوں کا بروقت علاج کریں، عوام کو کسی بھی شکایت کا موقع نہ دیں ،عوامی شکایات پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نےکہاکہ صحت جیسے اہم شعبے کی فعالیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اس سلسلےمیں جو حکومتی وسائل ہیں ان کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ،تمام ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے ،محکمہ صحت پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :