ویگن اڈہ بٹگرام کو آگ بجھانے والا آلہ ،فرسٹ ایڈ باکس فراہم

جمعرات 18 ستمبر 2025 10:00

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) نے ویگن اڈہ میں حفاظتی اقدامات کے طور پر (آگ بجھانے والا آلہ اور فرسٹ ایڈ باکس فراہم کر دیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مسافروں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ صفائی ستھرائی کو مزید موثر بنانے کیلئے اڈہ میں مستقل بنیادوں پر ایک اہلکار تعینات کیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر صفائی یقینی بنائے گا، ان اقدامات کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ایک محفوظ و صحت مند ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر بھی صفائی و ستھرائی کے معاملہ میں ٹی ایم اے عملہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ گندگی اور بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے میں مدد مل سکے۔