سرگودہا میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا افتتاح( کل) 19 ستمبر کو ہو گا

جمعرات 18 ستمبر 2025 12:11

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سرگودہا میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا افتتاح( کل) 19 ستمبر کو ہو گا جس کے لئے منعقدہ تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ہوں گئیں۔جو صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ سے 33 الیکٹرک بس پروجیکٹ کا فتہ کاٹ کر افتتاح کریں گئیں۔جن کی آمد کے لئے شہر بھر میں خوش آمدید کے بینرز آویزاں کر دیئے گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کمشنر جہانزیب اعوان نے جنرل بس اسٹینڈ پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ماحول دوست الیکٹرک بس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 33 الیکٹرک بسییں چھ روٹس پر چلائیں گئیں انہوں نے کہا کہ یہ الیکٹرک بسیں وزیر اعلی مریم نواز شریف کا اہالیان سرگودہا کو تحفہ ہے۔ جن میں خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیا جبکہ یہ بسیں کسی قسم کی آلودگی پیدا نہیں کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کی چارجنگ کے لئے جنرل بس اسٹینڈ پر چار پوائنٹس بنائے گے ہیں۔جبکہ لاہور روڈ بائی پاس پر ایک جدید اور باقاعدہ اسٹیشن قائم کیا جا رہا ہے۔کمشنر نے لاری اڈا پر چارجرز کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کام کو بروقت اور اعلی معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔