ملک بھر میں اخبار بینی کا قومی دن 25ستمبر کو منایا جائے گا

جمعرات 18 ستمبر 2025 12:11

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)ملک بھر میں اخبار بینی کا قومی دن 25ستمبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد سوشل میڈیا کی یلغار میں اخبارات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کی ٹیلی ویژن نشریات اور ڈیجیٹل میڈیا کے باوجود اخبارات کی خبروں کو ہی سب سے قابل بھروسہ ذریعہ مانا جاتا ہے، فیک نیوز اور منفی پروپیگنڈے کیلئے سوشل میڈیا سب سے بڑا ہتھیار ثابت ہو رہا ہے،ایسے میں سوشل میڈیا کی یلغار کا مقابلہ کرنے اور نوجوان نسل کی ذہنی آبیاری کیلئے اخبارات و جرائد کے مطالعے کی جانب توجہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔