Live Updates

موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند

متاثرہ راستوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں، ریسکیو 1122

جمعرات 18 ستمبر 2025 12:01

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)گزشتہ شب ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں گرم چشمہ تا چترال روڈ کے مختلف مقامات، بالخصوص بھلپوک سے شالی تک، سیلابی ریلوں کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ راستوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ریسکیو کی ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 ہیلپ لائن 1122 پر فوری رابطہ کریں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :