کاشتکار جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے کابلی چنے کی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں،محکمہ زراعت

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے کابلی چنے کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں کابلی چنے کی پیداوار میں اضافہ کی غرض سے کاشتکاروں کو جدیدسفارشات سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغازکردیا ہے تاکہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث چنے کی اوسط پیداوار جو اس وقت 5من فی ایکڑ کے قریب ہے میں اضافہ کرکے چنے کی درآمد پر خرچ کیاجانیوالا قیمتی زرمبادلہ بچا یا جا سکے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق خصوصی مہم کے دوران چنے کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو ترغیب دی جا رہی ہے کیو نکہ جہاں ملک میں کابلی چنے کے استعمال میں اضافہ ہواہے وہیں چنے کی دال بھی خاص اہمیت اختیار کرچکی ہے۔انہوں نے بتایاکہ چنے کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے 5ایکڑ رقبہ پر چنے کی کاشت پر فی ایکڑسبسڈی بھی فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔