عراق کا نیا فیصلہ،50سال سے کم عمر اکیلے مردوں کے لیے زیارت پر پابندی

اس فیصلے کا مقصد زائر ین کے سفر کو منظم بنانا اور سیکورٹی اقدامات کو بہتر بنانا ہے،حکام

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:27

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 50 سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا نے بتایاکہ حکام کے مطابق صرف وہ مرد زائرین، جن کی عمر 50 سال سے کم ہو لیکن وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوں، زیارت کے لیے ویزا حاصل کرسکیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد زائرین کے سفر کو منظم بنانا اور سیکورٹی اقدامات کو بہتر بنانا ہے۔