نیو امام بی بی کیمپس ویمن ایمپاورمنٹ کے سلسلہ میں گیم چینجر ثابت ہو گا ، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی قیادت میں نیو امام بی بی کیمپس سماجی ترقی اور ویمن ایمپاورمنٹ کے سلسلہ میں گیم چینجر ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے نیو امام بی بی کیمپس میں علم و تحقیق کا اک نیا جہان آباد ہونے کو ہے ، آج امام بی بی نیو کیمپس میں غلام نبی اسٹوڈنٹ سروس سنٹر اور جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے معاشرہ کے ہر پہلو پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نیو امام بی بی کیمپس خواتین کی ترقی کے حوالہ سے ایک تعمیری داستان رقم کرنے جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں سماج کو ڈاکٹر ، سائنٹسٹ ،ٹیچر ، لیڈرز سروس افسران اور اہم کردار نبھانے کے لیے بہترین ہیومن ریسورس مہیا کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :