شامی وزیر خارجہ امریکی پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:40

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اس ہفتے واشنگٹن میں امریکی قانون سازوں سے ملاقات کریں گے، تاکہ اپنے ملک پر عائد باقی ماندہ امریکی پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت کی جا سکے۔

(جاری ہے)

الشیبانی کا یہ دورہ 25 سال سے زائد عرصے میں کسی بھی شامی وزیر خارجہ کا واشنگٹن کا پہلا دورہ ہو گا۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب شامی صدر احمد الشرع نے بدھ کے روز کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ایک سکیورٹی معاہدے کے لیے جاری مذاکرات آئندہ دنوں میں نتائج تک پہنچ سکتے ہیں۔