غزہ میں ہولناک واقعات کا روکا جانا اب ضروری ہوگیا،صدریورپی کمیشن

حماس کے زیر حراست تمام یرغمالیوں کی رہائی کی بھی ضرورت ہے، ارسلاوندرلین

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:40

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے ہولناک واقعات کو اب ضرور رکنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے ساتھ ہی وہاں تمام انسانی امداد کے لیے بلا روک ٹوک رسائی اور حماس کے زیر حراست تمام یرغمالیوں کی رہائی کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین انسانی امداد کا سب سے بڑا عطیہ کنندہ ہے، ہم 2 ریاستی حل کے غیر متزلزل چیمپئن بھی ہیں، جسے مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت حالیہ آباد کاری کے نئے اقدامات سے کمزور کر رہی ہے۔