Live Updates

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سیلاب سے متاثرہ علاقے بھوتھ میں میڈیکل ریلیف کیمپ

جمعرات 18 ستمبر 2025 18:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی موبائل میڈیکل ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ علاقے بھوتھ میں ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا،جس میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو صحت کی ضروری دیکھ بھال کی خدمات اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر میاں محمد خلیل نے کہا ہے کہ یہ اقدام ایس سی سی آئی کے قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد اور کمیونٹی سپورٹ کے لئے جاری وابستگی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ممبران کے تعاون سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی جانب سے چھٹے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میڈیکل ریلیف کیمپوں میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو صحت کی ضروری دیکھ بھال کی خدمات اور مفت ادویات فراہم کی گئیں جو سیالکوٹ چیمبر کی طرف سے اس مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :