خانیوال ، محمد حفیظ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خانیوال تعینات

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:53

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے آرڈر نمبر2007 /52-2(Admin) SO کے تحت محمد حفیظ کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خانیوال تعینات کردہا ان کے پیش رو محمد اشفاق کو او ایس ڈی بناکر ڈی سپورٹس لاہور کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے کھیلوں کی تنظیموں اور کھلاڑیوں نے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور صوبائی وزیر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز /لیبر فیصل کھوکھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد حفیظ کی تعیناتی سے ضلع میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح بہبود میں مدد ملے گی ان حلقوں ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات وتعمرات رانا سلیم حنیف اور ممبر پنچاب اسمبلی بیرسٹر اسامہ فضل چوہدری کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے سپورٹس لور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حفیظ کو تعینات کروا کر ثابت کیا ہے کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتے اور حکومت کی جانب سے ملے والی سہولیات کے ثمرات عوام تک پہچانے کے لیے کوشاں ہیں ۔

\378