حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر45فیصداضافہ ریکارڈ

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر45فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 624ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 430ملین ڈالرکے مقابلہ میں 45فیصدزیادہ ہے۔

اگست میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 245ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے 82ملین ڈالرکے مقابلہ میں 199فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں پرائمری بیلنس 1.491ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.364ارب ڈالرکے مقابلہ میں 9فیصدزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اگست میں پرائمری بیلنس کاحجم 680ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست میں 562ملین ڈالرتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں اشیا کاتجارتی خسارہ 5.113ارب ڈالر اورخدمات شعبہ کاتجارتی خسارہ 708ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 7اور17فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں اشیا کاتجارتی خسارہ 4.760ارب ڈالر اورخدمات شعبہ کاتجارتی خسارہ 604ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :