Live Updates

یوزویندر سے طلاق کے بعد انڈسٹری کی سلمان خان بننا چاہتی ہوں، دھناشری

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:12

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) بھارتی کوریوگرافر دھناشری ورما نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل سے طلاق کے بعد انڈسٹری کی خاتون سلمان خان بننا چاہتی ہوں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوریوگرافر دھناشری ورما نے اپنی طلاق پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ سلمان خان کی طرح سنگل رہنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

دھنشری ورما نے کہا یہ سب جو طلاق کی باتیں چل رہی ہیں، وہ بالکل بیکار ہیں، میں پہلے ہی دیکھ چکی ہوں باہر لوگ ہمیشہ کہانی بناتے رہیں گے، لیکن جو اندر محسوس ہوتا ہے وہ حقیقت ہے۔

کوریوگرافر کے مطابق وہ اپنی زندگی کے اس باب کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ چکی ہیں۔ ارباز پٹیل نے دھناشری سے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ چہل اس وقت کس کو ڈیٹنگ کر رہے ہیں، جس پر ان کی سابقہ اہلیہ نے یہ کہہ کر موضوع کو مسترد کر دیا کہ وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔اس رئیلٹی شو کی حالیہ قسط میں دھناشری ورما نے یہ بھی کہا کہ وہ اب کسی رشتے کے لیے تیار نہیں ہیں اور اپنی زندگی میں کسی کو جگہ نہیں دینا چاہتیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ انڈسٹری کی فی میل سلمان خان بننا چاہتی ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات