چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان نے 8 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نےریسکیو آپریشن کے دوران 8گمشدہ اور بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے۔

(جاری ہے)

بیورو ترجمان کے مطابق حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 13 سالہ علی رضا،11 سالہ تنویر، 12 سالہ فرحان، 11 سالہ آکاش، 10 سالہ یعقوب، 4 سالہ نامعلوم بچہ گونگا، 10 سالہ حبیب اور 11 سالہ غلام مصطفیٰ شامل ہیں۔

بچوں کو متی تل روڈ، نادرن بائی پاس، بوسن روڈ اور لاری اڈہ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچوں کا تعلق پکھی موڑدو کوٹہ میلسی ضلع وہاڑی، روہینلانوالی مظفرگڑھ اورملتان سے ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔