جاپان، سافٹ بینک گروپ کا فلیگ شپ ویژن فنڈ کے 20 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:20

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)جاپان کی انویسٹمنٹ کمپنی سافٹ بینک گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے فلیگ شپ ویژن فنڈ کے 20 فیصد ملازمین کو فارغ کر رہا ہے تاکہ بانی ماسایوشی سون کے امریکا میں بڑے پیمانے پر مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے منصوبوں پر زیادہ وسائل مرکوز کیے جا سکیں۔یہ بات ایک میمو اور منصوبے سے واقف ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کٹوتیاں 2022 کے بعد ویژن فنڈ میں تیسری مرتبہ کی جا رہی ہیں، اس وقت ویژن فنڈ کے دنیا بھر میں 300 سے زائد ملازمین ہیں تاہم اس بار برطرفیاں اس وقت ہو رہی ہیں جب فنڈ نے حال ہی میں جون 2021 کے بعد اپنی بہترین سہ ماہی کارکردگی ظاہر کی ہے جس میں این ویڈیا اور جنوبی کوریا کی ای کامرس کمپنی کوپینگ کے حصص سے حاصل ہونے والے منافع شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :