روس میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

جمعہ 19 ستمبر 2025 12:11

روس میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)روس کے علاقے کامچٹکا میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

گورنر کامچٹکا کی جانب سے مشرقی ساحلی علاقوں کے مکینوں کو خبردار کردیا گیا ہے۔گورنر ولادیمیر سولودوف کا کہنا تھا کہ تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔