محکمہ زراعت نے گندم کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری کے سلسلہ میں سفارشات جاری کر دیں

جمعہ 19 ستمبر 2025 15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے گندم کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری کے سلسلہ میں سفارشات جاری کر دیں۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ماہرین نے کہا ہے کہ گندم کی بہتر پیداوار کے لئے کھیت کو اچھی طرح تیار اور ہموار کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار وریال کھیتوں میں 2 سے3 دفعہ وقفہ وقفہ سے ہل چلائیں کیونکہ اس سے جڑی بوٹیاں تلف، موسمی اثرات سے زمین میں موجود غذائی عناصر پودے کے لئے قابل حصول حالت میں تبدیل ہو جاتے ہیں نیز جہاں کہیں ضرورت ہو وہاں وہاں کراہ یا لیزر لیولر سے زمین کو ہموار کرلیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھیتوں کو راؤنی سے پہلے چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرلیں تاکہ کم پانی سے زیادہ رقبے پر راؤنی ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ جب بوائی کا وقت نزدیک آئے تو سورج نکلنے سے پہلے ہل چلا کرسہاگہ دے دیاجائے کیونکہ اس عمل سے جڑی بوٹیاں تلف ہونے سمیت زمین کے نیچے کی نمی اوپر آ جائے گی جو گندم کے اچھے اگاؤ کی ضامن ہو گی۔

متعلقہ عنوان :