سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ پرحملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی

جمعہ 19 ستمبر 2025 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2025ء)سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ رانا نعیم پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان ہاتھوں میں ڈنڈے لیے دفتر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان دفتر کے اندر گھس کر دروازہ بند کر لیتے ہیں اور وہاں موجود افراد کی روک تھام کے باوجود سی ای او ایجوکیشن پر تشدد کرتے ہیں۔ فوٹیج میں یہ بھی واضح ہے کہ ملزمان رانا نعیم کو گھسیٹتے ہوئے دفتر سے باہر لے گئے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نوٹس لیتے ہوئے حملے کی مذمت کی اور حکام کو معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کی۔