ضیاالدین یونیورسٹی کا صحافی حامد الرحمن کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) ضیا الدین یونیورسٹی نے سابق صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)اور سما ٹی وی کے رپورٹر حامد الرحمن کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم حامد الرحمن اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :